پنجاب بجٹ میں عوام کیلئے صرف طفل تسلیاں ہیں، عوام نہیں آئی ایم ایف کی ضرورت اورسہولت کے مطابق بجٹ بنایا گیا

آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری الطاف شاہدکابیان

پیر 15 جون 2015 19:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے مافیا گروپس کولگام دی جبکہ عام آدمی کوریلیف دیا۔ان کے بعدپاکستان میں مہنگائی ،بھوک ،بیروزگاری ،بدامنی اوربدعنوانی کادوردورہ ہے۔ پرویز مشرف نے قومی وسائل عوام پرنچھاورکئے جبکہ حکمران بندربانٹ کررہے ہیں۔

وفاق کی طرح پنجاب بجٹ میں بھی عوام کیلئے صرف طفل تسلیاں ہیں۔ شریف برادران کی نوازشات پرصرف اشرافیہ کاحق ہے،ارباب اقتدار کے نزدیک پاکستان میں غربا توصرف ایڑیاں رگڑنے اوربے موت مرنے کیلئے پیداہوتے ہیں۔ پیر کواپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ سرمایہ دارحکمرانوں نے وفاقی اورپنجاب بجٹ میں اپنے مالی مفادات پرآنچ نہیں آنے دی کیونکہ انہیں عوام کی محرومیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نواز حکومت نے عوام نہیں آئی ایم ایف کی ضرورت اورسہولت کے مطابق بجٹ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نوازحکومت کی معاشی اصلاحات کوسراہنا درحقیقت عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنا ہے۔ عوام کی ری ایکشن کے ڈر سے حکومت نے کچھ مصنوعات کے نرخوں پریوٹرن لے لیاجبکہ خفت مٹانے کیلئے میڈیا پرغیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کاالزام لگادیا گیا۔بجٹ میں عوام کی ضرورت کی ہرشے مہنگی کردی گئی اورپھربھی عام آدمی پراثرنہ پڑنے کامڑداسنایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے نوالے چھین کراپناپیٹ بھررہے ہیں۔جہاں حکمران خودپوراٹیکس نہیں دیں گے وہاں کوئی دوسرا کاروباری خاندان کیوں دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قول وفعل میں پائے جانیوالے بدترین تضادات نے ریاست اورمعیشت کاحلیہ بگاڑ دیا۔ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام کاخون چوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارحکمران مہنگائی پرقابونہیں پاسکتے کیو نکہ اس میں ان کااپنانقصان ہے۔وہ اپنے کاروباری منافع میں کمی برداشت نہیں کرسکتے۔