قلعہ عبداﷲ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنماء حاجی نعمت اﷲ جاں بحق

پیر 15 جون 2015 19:31

قلعہ عبداﷲ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) ضلع قلعہ عبداﷲ کے علاقے نورک سلمان خیل میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی نعمت اﷲ جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مسلح موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حاجی نعمت اﷲ کاکڑ کو ان کے گھر کے قریب دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھیت سے گھر آرہے تھے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :