چین میں 9 منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہونے سے 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

پیر 15 جون 2015 19:21

زونی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) چین میں نو منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گووز ہو کے شہر زونی میں 20 برس پرانی عمارت کے ایک حصہ اچانک زمین بوس ہو گیا۔

(جاری ہے)

امدای کارکنوں نے15 گھنٹے کی کوشش کے بعد ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ3 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عمارت کے منہدم ہونے والے حصے میں آٹھ فلیٹ تھے جن میں22افراد رہائش پذیر تھے۔ حادثے کے وقت بارہ افراد اپنے فلیٹس میں موجود نہیں تھے۔انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ملحقہ عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے جن میں 200 افراد مقیم ہیں۔ عمارت کے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :