روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے اور روہنگیا کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دلوائے، امریکا اور دیگر ممالک کو برما حکومت اور خصوصا آنگ سان سوکی پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس قتل عام کو روکا جاسکے،مظاہرین کا مطالبہ

پیر 15 جون 2015 19:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں شریک افراد نے مختلف بینر اٹھا رکھے تھے ، جن پر روہنگیا مسلمانوں کی تصاویر اور ان کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے اور روہنگیا کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دلوائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگر ممالک کو برما حکومت اور خصوصا آنگ سان سوکی پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس قتل عام کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :