منی لانڈرنگ کیس ،ماڈل ایان علی کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے رخصت جانے پر بغیر کارروائی ملتوی

پیر 15 جون 2015 19:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست لی گئی ماڈل ایان علی کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے رخصت جانے پربناکسی عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ،آئندہ سماعت 29 جون کوہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کسٹم عدالت کے رانا آفتاب کے روبروماڈل ایان علی کیس کی سماعت ہوناتھی ،جس پرایان علی کوسخت سکیورٹی حصار میں کچہری پہنچایاگیالیکن پیشی کے موقع پرسب کوآگاہ کیاگیاکہ فاضل جج راناآفتاب آج رخصت پرہیں لہذا کیس کی کارروائی مزید آگے نہیں بڑھائی جاسکتی ،جب کہ وکلاء بھی ڈسکہ سانحہ کے بعد سے ہڑتال پرہیں،جس پرایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی،تاہم جج کی رخصت پرجانے کے باعث ایان علی کچہری حاضر تھیں لیکن عدالت پیش نہ ہوئیں اورانھیں وہیں سے ہی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل بھجوادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :