وزیراعظم سے میر ظفر اﷲ جمالی کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 15 جون 2015 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اﷲ خان جمالی نے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :