خیبر پختونخوا بجٹ 2015-16 ، صنعت کیلئے پی ایس ڈی پی میں 36 منصوبوں کیلئے 3ارب47کروڑ روپے مختص

پیر 15 جون 2015 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2015-16 میں شعبہ صنعت کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 36 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 3ارب47کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ کئی نئے منصوبے بھی شامل ہیں جنمیں اقتصادی زونز کی ترقی اور منیجمنٹ کیلئے ترقی کا قیام سمال اینڈ میدیم انٹرپرائزرزڈیوپلمنٹ اتھارٹی کا قیام گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی انفراسٹرکچر کی بحالی اور بہتر ی حطار انڈسٹیریل اسٹیٹ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا قیام کوہاٹ اور کرک میں انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے زمین کی خریداری ملاکنڈ اور ایبٹ آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام جبکہ ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ اور مانسہرہ میں موجودہ چھوٹی صنعتی بستیوں کی بحالی اور صوابی میں کنسٹرکشن مشینری ٹریننگ انسٹیٹیوت کا قیام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :