خواجہ آصف کی جانب سے آرمی ترمیمی آرڈیننس کی قرار داد رولز کیخلاف پیش کی گئی: رہنما ایم کیو ایم رشید گوڈیل

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 19:14

خواجہ آصف کی جانب سے آرمی ترمیمی آرڈیننس کی قرار داد رولز کیخلاف پیش ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) رہنما ایم کیو ایم رشید گوڈیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے آرمی ترمیمی آرڈیننس کی قرار داد رولز کیخلاف پیش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرار داد پیش کیے جانے پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رہنما ایم کیو ایم رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ آرمی ترمیمی آرڈیننس کی قرار داد رولز کیخلاف پیش کی گئی جبکہ آرڈیننس کیخلاف ایم کیو ایم کی مخالفت پر وزیر دفاع کی تنقید سے ان کے اندر کے عزائم کھل کر باہر آگئے ہیں۔ 1992 میں بھی ایم کیو ایم کیخلاف فوجی آپریشن کیا گیا تھا اور اب بھی ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔