سرحد سپورٹس رائٹر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آج سالانہ ایوارڈ تقریب منعقد ہوگی

پیر 15 جون 2015 19:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)سرحد سپورٹس رائٹر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آج(منگل کو ) سالانہ ایوارڈ تقریب منعقد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرحد سپورٹس رائٹر ایسو سی ایشن کے صدر جہانزیب صدیقی کے مطابق پشاور پریس کلب میں ہونے والے تقریب میں باسکٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، سکواش ، بیڈ منٹن ، سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں 2014میں بہترین پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ زدیئے جائینگے یہ ایوارڈ تقریب کئی سالوں سے منعقد نہیں ہو رہی ہے تاہم سپورٹس رائٹر ایسو سی ایشن کے نو منتخب کابینہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب منعقد کر رہی ہے جس میں سپورٹس کے سرگرمیوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی شرکت کرینگے ۔

پشاور پریس کلب میں منعقدہ تین بجے خصوصی تقریب میں تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ بہترین پوزیشن کے حامل کھلاڑیوں کی نشاندہی ان کی ایسو سی ایشن کی جانب سے کی گئی ہے `