رمضان میں امن وامان کی صورتحال ،پشاور سمیت صوبے کے ڈھائی سو مذہبی مقامات اور بازاروں کو انتہائی حساس اور حساس ترین قرار دینے کی سفارشات

پیر 15 جون 2015 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور سمیت صوبے کے ڈھائی سو مذہبی مقامات اور بازاروں کو انتہائی حساس اور حساس ترین قرار دینے کی سفارشات کردی ہے سو سے زائد مذہبی مقامات اور بازاروں کو حساس ترین اور ڈیڑھ سو کو حساس قرار دیاگیا ہے ۔ مساجدوں پر پولیس کی نفری کی تعیناتی کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے ساتوں ڈویژن کمشنروں ، ڈی آئی جی کی جانب سے سیکورٹی پلان صوبائی حکومت کو ارسال کیا ہے جس کے تحت پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، کرک ، ٹانک ، کوہاٹ ، ہنگو ، مردان ، نوشہرہ ، سمیت مختلف اضلاع کے مساجدوں اور دیگر مذہبی مقامات کو تراویح ، صبح کی نماز کے حوالے سے حساس اور حساس ترین قرار دیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے جانے والے بازاروں میں بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائینگے ۔ حساس بازاروں میں پولیس کے رضا کاروں کی نفری تعینات رہے گی تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ حکومتی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں رمضان المبارک میں سیکورٹی کے لئے خصوصی سخت انتظامات کئے جائینگے ۔ `

متعلقہ عنوان :