گلگت ،دیامر حلقہ 2 میں پولنگ کے روز فائرنگ،تشدد سمیت بیلٹ بکس چرانے کے الزام میں گرفتار 48 ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

سات ملزمان 27 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 15 جون 2015 19:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) دیامر حلقہ 2 میں پولنگ کے روز سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد کرنے سمیت بیلٹ بکس چرانے کے الزام میں تھور پولیس اسٹیشن میں 48 ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے پیر کے روز ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنا کر انسداد دہشت گردوں کی عدالت میں پیش کردیا پہلے مرحلے میں گیارہ جبکہ دوسرے مرحلے میں 35 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش کئے گئے ملزمان میں حلقے میں پی پی پی پی کے نامزد امیدوار حاجی دلبر خان بھی شامل ہیں۔ معزز عدالت کے جج راجہ شہباز خان 46 ملزمان کو 25 جون تک جسمانی ریمانڈ پر حوالے کردیا گرفتار ملزمان میں چھ ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں ملزمان کی تفتیش جوائنت انوستی گیشن ٹیم کرے گی بعد ازاں عدالت میں ضعل دیامر داریل میں بھی ہنگامہ آرائی کرنے اور بیلٹ بکس چھیننے کے الزام میں سات ملزمان کو پیس کیا گیا ملزمان کے خلاف داریل تھانہ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں عدالت نے سات ملزمان کو 27 جون تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کردیا اور کہا کہ کسی بے گناہ کو بلاوجہ پھنسانے کی کوشش نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :