مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد قبضہ کیس، وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کر، جواب طلب

پیر 15 جون 2015 18:59

مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد قبضہ کیس، وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد پر قبضہ سے متعلق کیس میں دائر متفرق درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گزشتہ روز جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ایک رکنمی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے وکیل قوسین مفتی جبکہ مسلم لیگ ( ق) کی جانب سے وکیل عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور سابق صدر پرویز مشرف کے مابین جلاوطنی سے متعلق معائدے کی دستاویزات عدالت طلب کیں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس پر مسلم لیگ ( ق ) کی جانب سے قبضہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے پرویز مشرف سے معاہدہ کر کے تمام معاملات طے کئے تھے جس کے تحت وہ اہلخانہ سمیت بیرون ملک چلے گئے تھے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ تمام دستاویزات منگوائی جائیں تو تمام باتیں منظر عام پر آجائیں گی ۔

بعدازاں عدالت نے متفرق درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف سے بطور پارٹی سربراہ اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) 2010 میں دائر کیس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ( ق ) نے پرویز مشرف کے دور میں وجاہت فورس کے ذرعیے مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کیا تھا ۔