ملک میں ذخیرہ اندوزمافیا چھایا ہوا ہے قیمتیں کیسے کنٹرول ہو سکتی ہیں‘جسٹس فرخ عرفان

عدالت نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویزاٹھارہ جون کو طلب کر لی

پیر 15 جون 2015 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے رمضان المبارک سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں ذخیرہ مافیا چھایا ہوا ہے قیمتیں کیسے کنٹرول ہو سکتی ہیں۔ جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک میں ذخیر ہ اندوزی بے تحاشا بڑھ چکی ہے جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہر سال رمضا ن کے موقع پر اشیائے خوردونوش مہنگی ہوجاتی ہیں مگر حکومت اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتی۔

سیکرٹری انڈسٹری نے عدالت کو بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے تاہم مکمل رپورٹ کے مہلت دی جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ ذخیرہ مافیا چھایا ہوا ہے جب ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی قیمتیں کیسے کنٹرول ہو ں گی ۔اگر چین کو ماڈل بنا کر کے طریقہ کار وضع کیا جائے تو عام آدمی کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مل سکتی ہیں۔ عدالت نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے اٹھارہ جون کو طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :