سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا‘رش کے باعث کئی ایمبولینسیں اور گاڑیاں بھی پھنسی رہیں

پیر 15 جون 2015 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف نے ہسپتال کے باہر شدید احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ مظاہرین نے کہاکہ حکومت نے ماضی میں کیے گئے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا۔ حکومت ہم سے فراڈ کر رہی ہے۔ ہمارے جائز مطالبات بھی تسلیم نہیں کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محض ان کو بہلانے کیلئے وعدہ کرتی ہے اور وقت گزار رہی ہے۔ مظاہرین کے احتجاجی مظاہرہ کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی۔ رش میں کئی ایمبولینسیں ‘ گاڑیاں بھی پھنسی رہی۔ مریضوں کو پی آئی سی اور سروسزہسپتال کے علاوہ دیگر ہسپتالوں تک پہنچانا دشوار ہوگیا