سرگودھا ،ضلعی پولیس نے رمضان المبارک میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے رضا کاروں ..
تازہ ترین : 1

سرگودھا ،ضلعی پولیس نے رمضان المبارک میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے رضا کاروں کی خدمات حاصل کر لیں

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ضلعی پولیس نے رمضان المبارک میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے قومی رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں یہ قومی رضا کار پولیس کے ہمراہ مختلف مساجد پر ڈیوٹی دینگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے دوسری طرف پولیس نے رمضان المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز ‘ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ قومی رضا کار قیام امن کیلئے نماز فجر ‘ نماز مغرب‘ نماز تراویح کے موقع پر مساجد ‘ امام بارگاہ کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی دینگے اور اس دوران پولیس گشت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 18:43:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں