سرگودھا اور گردونواح میں مختلف بینکوں کی آ ے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 15 جون 2015 18:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں مختلف بنکوں کی آئی ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا جس بنک میں بھی جاتے آگے سے آئی ٹی ایم مشینیں خراب ملتیں جس کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بغیر خریداری کے گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہوگئی دور دراز اور دیگر شہروں سے آنیوالے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صارفین کا کہنا ہے کہ بنکوں نے جون کے مہینے میں اپنا اکاؤنٹ زیادہ ظاہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر مشینوں کو خراب کیا ہے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اس کا نوٹس لے۔