بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

پیر 15 جون 2015 18:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کر لیا ۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے احتجاج ختم کرانے کے لئے نابینا اور معذور افراد سے بجٹ میں ان کو مراعات دینے کے لیے رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

نابینا اور معذور افراد کو ملازمت دینا ان کا بنیادی حق ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو نابینا اور معذور افراد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :