لاہورہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
آئندہ سماعت پر صوبہ بھر کا ڈیٹا فراہم کریں جس سے معلوم ہو سکے کہ قیمتوں کو کیسے کنٹرول کیا جارہا ہے‘جسٹس فرخ عرفان خان کا متعلقہ حکام کو حکم
پیر 15 جون 2015 18:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ سوموار کے روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک سے قبل روز مرہ استعمال کی اشیاء چاول‘ گھی ‘ چینی ‘ آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔
عدالتی حکومت پر سیکرٹری انڈسٹریز نسیم صادق نے پیش ہو کر بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جس پر عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر صوبہ بھر کا ڈیٹا فراہم کریں جس سے معلوم ہو سکے کہ قیمتوں کو کیسے کنٹرول کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
عدالت نے قرا ر دیا کہ آپ چین کو دیکھیں کہ اتنی بڑی آبادی والا ملک کیسے قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔
عدالت نے سیکرٹری انڈسٹریز سے استفسار کیا کہ رمضان المبارک میں حکومت نے عوام کو کیا ریلیف دیا ہے جس پر نسیم صادق نے کہا کہ حکومت نے گھی کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ گھی کی قیمت کم ہونے میں حکومت کا کوئی کمال نہیں ، یہ کمی عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت کم ہونے کے باعث ہوئی ہے ۔ عدالت نے مزید سماعت 18جون تک ملتوی کرتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.