وفاقی وزارت داخلہ نے نئی ای سی ایل پالیسی تشکیل دے دی
تازہ ترین : 1

وفاقی وزارت داخلہ نے نئی ای سی ایل پالیسی تشکیل دے دی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) وفاقی وزارت داخلہ نے نئی ای سی ایل پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نکی جانب سے نئی ای سی ایل پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے مطابق کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے قبل اس کیخلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔ ای سی ایل میں کسی بھی شخص کا نام ایک ماہ سے زائد نہیں رہے گا۔ نئی ای سی ایل پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 18:33:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں