ہنگو،پولیس کاسرچ آپریشن، دس خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری ..
تازہ ترین : 1

ہنگو،پولیس کاسرچ آپریشن، دس خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری اسلحہ برآمد

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ھنگو پولیس ان ایکشن دس خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برامد اس حوالے سے ڈی پی او انور سعید کنڈی نے بتایا کہ ھنگو پولیس نے ھنگو کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اپریشن کے دوران ھنگو پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 10خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ان کے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف ،دو عدد رائفل ،6عدد بندوق ،16عدد پستول اور مختلف بور کے 400کارتو س برامد کر لئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیش افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلا ف اپریشن جاری رہے گا ۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 18:29:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں