ایگزیکٹ مقدمہ ،عدالت نے تین گواہوں کے بیانات کیلئے 30 جون کی تاریخ مقررکردی

پیر 15 جون 2015 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے مقدمے کے تین گواہوں کے بیانات کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے تاہم بیانات سینٹرل جیل میں ریکارڈ کئے جائیں گے۔پیرکوجوڈیشیل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ایگزیکٹ کیس کے سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مقدمے کے تین گواہوں کے بیانات کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گواہوں عبدالرؤف، عباس شاہ اور ذوالفقار فدا کے بیانات کراچی سینٹرل جیل میں ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ ان گواہوں کے بیانات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ متعلقہ مجسٹریٹ کے چھٹی پر ہیں ، اس لئے سیشن جج اس مجسٹریٹ کا تعین کریں گے جو سینٹرل جیل میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گا ۔ وکلائے صفائی کی درخواست پر جن گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں ، ان کی نقول منگل کوانہیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :