پولیس نے ذوالفقار مرزا و دیگر کے خلاف چالان پیش کردیا

ملزمان کے اقدام سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا ،جرم بخوبی ثابت ہوتا ہے، پولیس کا موقف

پیر 15 جون 2015 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پولیس نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے3 ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات کا چالان پیش کردیا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے3 ساتھیوں کے خلاف بدین میں درج دومقدمات کا چالان پیرکو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیش کیے گئے چالان میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں نے بدین مین جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملہ کیا۔

ملزمان کے اس اقدام سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا جس کے باعث تمام ملزمان پر جرم بخوبی ثابت ہوتا ہے۔ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پیش کیے گئے چالان میں مقدمہ نمبر 158 میں 20 جبکہ مقدمہ نمبر 157 میں 17 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :