Live Updates

عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرکے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی

پیر 15 جون 2015 18:14

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرکے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اور تحریک انصاف کو ضلع مردان سمیت کئی اضلاع میں ضلعی و تحصیل حکومتیں بنانے کی مظبوط پوزیشن میں ہے۔ ضلعی و تحصیل حکومتوں کے قیام سے عوام کو اس نظام کے بنیادی ثمرات واضح طور پر محسوس ہونگے۔

اپنے دفتر میں ضلع مردان کے نو منتخب ضلعی و تحصیل کونسلران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ باریاں لینے والی مسترد شدہ سیاسی جماعتوں نے اتحاد کے باوجود تحریک انصاف کا بال بھی پیکا نہیں کیا۔اور اب ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے چار جماعتی اتحاد کی صورت میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں مفادات اور کرسی کے حصول کیلئے پھوٹ پڑچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ضلع مردان اور دیگر اضلاع میں اپنی حکومتیں بنانے کیلئے اکثریت موجود ہیں۔ اور بہت جلد اپنے ہم خیال اتحادیوں کے ساتھ مل کر ضلعی اور تحصیل حکومتیں بنائینگے۔ انہوں نے نو منتخب ضلعی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلران پر زور دیا کہ عوام نے ان پر اعتماد کرکے جو بھاری ذمہ داریاں سونپی ہیں۔وہ بلدیاتی نظام حکومت کے ذریعے عوام تک ان کے ثمرات پہنچائیں اور ایمانداری کے ساتھ سرکاری وسائل کا استعمال کریں۔تاکہ عوام ضروری بنیادی سہولیات سے مستفید ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات