قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ..
تازہ ترین : 1

قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ، اے این پی کرم ایجنسی کے رہنماء مجاہد علی جان

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قبائلی علاقوں سے ایف سی آر قانون کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔ قبائلی علاقوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کرائیں جائے ۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کرم ایجنسی کے رہنماء مجاہد علی جان نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد آبادی مزید اس قانون کی تحت زندگی گزارنے کیلئے تیار نہیں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پرزور دیا کہ وہ ایف سی آر کے خاتمے سمیت قبائلی عوام کو حقوق دینے کیلئے کردار ادا کریں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 18:12:36

اپنی رائے کا اظہار کریں