کراچی : رینجرز نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محاصرہ ختم کر دیا، ریکارڈ ہمراہ لے گئے۔
تازہ ترین : 1
کراچی : رینجرز نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محاصرہ ختم کر دیا، ریکارڈ ..

کراچی : رینجرز نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محاصرہ ختم کر دیا، ریکارڈ ہمراہ لے گئے۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء): سندھ رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گر د محاصرہ ختم کر دیا، جاتے ہوئے ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے. تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل رینجرز کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محاصرہ کیا گیا جس میں رینجرز نے سابق ڈی جی منظور قادر سے متعلق پوچھ گچھ کی لیکن اس وقت وہ آفس میں موجود نہیں تھے، ذرائع کے مطابق رینجرز جاتے ہوئے بلڈنگ اتھارٹی کا متعدد ڈیٹا بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں. جبکہ شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کے حوا لے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 18:09:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں