ہنگو میں دو الگ الگ واقعات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 18:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ہنگو میں دو الگ الگ واقعات،علاقہ قاضی پمپ میں کمرے کے اندراور علاقہ کربوغہ شریف میں کنویں کے اندر گیس بھر جانے سے ایک خاتون سمیت چار افراد بے ہوش،ہنگو ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو اتوار کے روز ہنگو کے علاقہ قاضی پمپ میں گھر کے اندر ایک کمرے میں جرنیٹر لگانے کے باعث گیس بھر جانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد بے ہوش ہو گئے جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

جبکہ دوسری جانب ٹل کے نواحی علاقہ کربوغہ شریف میں کنویں میں دو مزدور مرمتی کام کر رہے تھے کہ کنویں کے اندر گیس بھر جانے سے بے ہوش ہو گئے جس کو لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت کنویں سے نکال کر ہنگو ہسپتال پہنچا دیاگیا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں واقعات میں بے ہوش ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔