خیبر پختونخوا کابینہ نے مالی سال 2015-16 کیلئے 488ارب روپے بجٹ کی منظوری دیدی

پیر 15 جون 2015 17:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کابینہ نے مالی سال 2015-16 کیلئے 488ارب روپے بجٹ کی منظوری دیدی۔خیبر پختونخوا کابینہ نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی صدارت میں پیر کے رو ز کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں مالی سال 2015-16 کیلئے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کی بھی منظوری دی ہے ۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے،سستا آٹا اورگھی سکیم کوبھی جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے ،گریڈ ون سے پانچ تک ڈبل اپ گریڈیشن جبکہ سکیل چھ سے پندرہ تک ملازمین کی اپ گریڈیشن کابھی فیصلہ کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :