صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو (کل )پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے جلد متوقع دورے کے انتظامات ،انکے پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا

پیر 15 جون 2015 17:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو (منگل) پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے جلد متوقع دورے کے انتظامات اور انکے پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ مقامی حکومتوں کے ستمبر میں ہونیوالے انتخابات کے ضمن میں حلقہ بندیوں پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں تمام ضلعی صدور اور الائیڈ ونگز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ میاں منظور احمد وٹو پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کے متعلق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جسکا اجلاس اسلام آباد میں 17 جون کو چیئرمین بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں ہو رہا ہے۔اسکے علاوہ وہ اجلاس میں پنجاب کے حالیہ بجٹ کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گے جس سے زراعت کے شعبے میں کسانوں کے مسائل میں اور اضافہ ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جو کاشتکار اور عام لوگ مصیبت میں مبتلا ہیں اس پر بھی اظہار خیال کریں گے۔ انکی بریفنگ میں تنخواہ دار طبقے کی محرومیوں کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبے کو جسطرح بجٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے اس پر پیپلز پارٹی پنجاب کے موقف کے علاوہ سول سوسائٹی کے رد عمل پر بھی اظہار خیال کریں گے۔ شہری اور دیہاتی ترقی میں بڑھتے ہوئے خطرناک ترقیاتی تفاوت بھی انکی بریفنگ کا اہم موضوع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :