مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب‘وزیراعلیٰ پنجاب کا دریاؤں کے بیڈ میں موجود تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم
کابینہ کمیٹی کو دریاؤں کے بند و پشتوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا خود 10 سائٹس پر جا کر جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت متعلقہ صوبائی اور وفاقی ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے فرائض سرانجام دیں، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرونگا‘شہبازشریف کابینہ کمیٹی انتظامیہ سے مل کر تجاوزات ختم کرائے،مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر گزشتہ برس سے بڑھ کر احتیاطی انتظامات کئے جائیں کمیٹی دوروں کیلئے میرا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر سکتی ہے،دریاؤں کے بند اور پشتے مضبوط بنانے کیلئے جدید طریقے اپنائے جائیں
پیر 15 جون 2015 17:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام احتیاطی انتظامات مکمل کئے جائیں، تمام صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے فرائض سرانجام دیں، رواں برس گزشتہ برس سے بڑھ کر انتظامات ہونے چاہئیں،صوبائی اور وفاقی اداروں کو مربوط قریبی را بطے کے تحت کام کرنا ہوگا، متعلقہ محکموں کے مابین کوآرڈینیشن میں فقدان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے فلڈ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھے اور روزانہ کی بنیاد پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں،وزیراعلیٰ نے دریاؤں کے بیڈ کے اندر موجود تجاوزات کو فوری ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے مل کر تجاوزات فی الفور ختم کرائے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.