پشاور : اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز ہے، اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 17:40

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : وزیر اطلاعات کے پی کے مشتاق غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز یے .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے بجٹ لیپس ہوا نہ ہی کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی. مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بجٹ متوازن ہے اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے. مشتاق غنی نے بتایا کہ 30 جون تک موجودہ مالی سال کا تمام بجٹ خرچ کر لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے کے پی کے حکومت کے 53 ارب روپے کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے.