اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ڈی جی رینجرز کے بیان پر تحریک التوا جمع کر وا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 17:12

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ڈی جی رینجرز کے بیانات پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کر وا دی جسے بحث کے لیے منظور کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز نے سندھ میں جرائم کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کیے تھے جس پر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ تمام انکشافات کو منظر عام پر لایا جانا چاہئیے.