احمدیار،دیوروں نے سسر سے ملکربھاوج کو گھر سے نکال کر مکان ، سامان پر قبضہ کرلیا

پیر 15 جون 2015 17:09

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بااثر دیوروں نے سسر سے ملکربھاوج کو گھر سے نکال کرلاکھوؤں مالیت کے گھریلو سامان اور مکان پر قبضہ کرلیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں89/EB کی رہائشی کوثر پروین زوجہ نورمحمد چشتی کو زبردستی گھس کرمسلح سسر محمد سرور ولد شیر محمد بیٹے محمد جہانگیر ، محمد صادق اور محمد جمیل نے مکان سے دھکے مار کر زدوکوب کرتے ہوئے نکال کر گھریلو سامان مالیت850000 روپے اور مکان پر قبضہ کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

مظلوم کوثر پروین نے”میڈیا“ کو بتا یا کہ میرا خاوند نورمحمدچشتی روزگا ر کے سلسلہ میں مسقط مقیم ہے اور بچے تعلیم کے لئے لاہور میں پڑھ رہے ہیں بااثر سسر نے بیٹوں سے ملکر گھریلو سامان او ر مکان پرقبضہ کرلیا ہے۔