سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب شہزاد پرویز کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک ..
تازہ ترین : 1

سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب شہزاد پرویز کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب شہزاد پرویز کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلیمان خان ، ایس ایس پی سپیشل برانچ راجا فیصل ، رکن پنجاب اسمبلی وقاص حسن موکل ، شیخ طاہر اقبال ، شیخ انیس ، خواجہ خالد شہباز ، سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق مسعود کھوسہ ، ڈی آئی جی راجا رفعت ، سابق آئی جی پنجاب چوہدری یعقوب ، سابق آئی جی پنجاب میجر ضیاء الحسن ، سابق آئی جی پنجاب مرزا جہانگیر ، سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ ، خواجہ فواد ، فاروق نذیر ہارون ، سبطین تسلیم نوارانی ، کامران رسول اور خالد حفیظ سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 17:07:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں