کشمیر ی عوام افواج پاکستان اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ،بھارت کی دھمکیاں ہمیں خو فزدہ نہیں کر سکتیں، مودی نے حملہ کر نے کی کو شش کی تو آزاد کشمیر کو بھارتی افواج کا شمشان گھاٹ بنا د ینگے، 2011کا الیکشن جماعت کی شناخت کیلئے لڑا اب 2016کا لیکشن حکومت بنانے کیلئے لڑ رہے ہیں، اقتدار میں آ کر بلدیاتی اداروں کو فعال بنائیں گئے،موجودہ دور کرپشن کے حوالے سے یاد رہے گا، اپنے گھروں کی سٹرکیں بنانے والے عوام کو کچھ نہ دے سکے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کا جلسہ عام سے خطاب

پیر 15 جون 2015 16:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام افواج پاکستان اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔بھارت کی دھمکیاں ہمیں خو فزدہ نہیں کر سکتی مودی نے حملہ کر نے کی کو شش کی تو آزاد کشمیر کو بھارتی افواج کا شمشان گھاٹ بنا دنگے 2011کا الیکشن جماعت کی شناخت کے لیے لڑا اب 2016کا لیکشن حکومت بنانے کے لیے لڑ رہے ہیں اقتدار مین آ کر بلدیاتی اداروں کو فعال بنائیں گئے وزیر اغطم بننا مشکل کام ہے مزحلوق کی امیدوں پر پورا اترنا انتہائی مشکل کام ہے موجودہ وررکریشن کے حوالہ سے یاد رہے گا کئی وزیروں کے ساتھ بیورو کریٹ بھی جلد جیلوں میں ہو ں گے اپنے گھروں کی سٹرکیں بنانے والے عوام کو کچھ سن دے سکے میں نے اپنے نو ماہ کے دور میں 450آسامیاں صرف ہیٹاں بالا میں دیں جو بعد میں آنے والوں نے ختم کر دی اللہ سردار عبدالقیوم کو صحت دے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو اپنے آبائی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ناٹو میں مسکول سٹرک اور ڈیثرن قائم کی جائے کی انھوں نے ہٹیاں بالا میں ڈی سی آفس کے لے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لے لیے ایک کروڑ کے فنڈاز کا بھی اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر مصطفے بشیر چوہدری شہزاد فرید خان انفر شعور راجہ امتیاز چوہدری اکرم عالم اسلم کاطمی سمیٹ دیکر نے بھی خطاب کیا اپوزیشن لیڈر و قائد مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ حلقہ پانچ سنیکڑوں افراد کا متخلف جماعتوں سے مستفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور راجہ فاروق حیدر خان کی حماعیت کا اعلان سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور اپنی الیکشن مم کا ناٹو بنی حافظ سے شروع کر دیا دورے کے دوران چوہدری اکرم عالم کی قیادت میں چوہدری ممتاز چوہدری بابر احمددین قمر اسماعیل چوہدری محمد حسن طارق امیون شاہ چوہدری محمد سیلم محمد حنف کاشف ہمدانی قاری محمد عمران محمد شفیع چوہدری بشارت چوہدری محمد بشیر بیشر اعوان محمد ارشد اعوان قاری شفیق چوہدری اشرف چوہدری بشارت چوہدری سفیق قاری شفیق ضیاء الرحمن چوہدری شہزاد طاہر رفیق خالد اعوان چوہدری سائیں چوہدری یونس سمیت سینکڑروں افراد نے پی پی مسلم کانفرنس سے مستفی ہو کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے دورہ حلقہ پانچ کے دوران مختلف گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی و تغزیت کا اظہار کیا راجہ فاروق حیدر نے دربار بنی حافظ شریف جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان بھی تھے۔