موجودہ حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور سردار محمد یعقوب خان کی قیادت میں ..
تازہ ترین : 1

موجودہ حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور سردار محمد یعقوب خان کی قیادت میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کر دیا،سردار مشتاق احمد

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویژن منگ کے زیر اہتمام اجلاس۔ڈویژن بھر کی تمام تنظمیوں کے عہدیداران کی شرکت۔حکومت اقدامات اور تاریخی کاموں کو سرہاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی عوامی تائید سے حکومت بنائے گی۔اجلاس کی صدارت سردار حفاظت خان صدر پی پی یونین کونسل چیئرمین ذکواةٰ پتن شیر خان نے کی اجلاس میں سردار مشتاق احمد خان نے تاریخی خطاب کرتے ہوئے حکومت کے تاریخی اقدامات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان کی قیادت میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کر دیا۔

تین میڈیکل کالجز،چار یونیورسٹیاں سڑکوں کی تعمیر ہیلتھ اور تعلیمی پیکجز دیکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے۔سردار مشتاق احمد نے کہا کیہ پی پی نے چار برسوں میں گزشتہ ادوار کے ساٹھ سالوں سے زائد کام کیے ہیں۔پی پی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی آزاد کشمیر میں حکومت بنائی گی اور تعمیر وترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:56:14

اپنی رائے کا اظہار کریں