ملتان پولیس کا غیر قانونی نمبر پلیٹ ،نیلی بتی و سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن

پیر 15 جون 2015 16:34

ملتان ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ملتان پولیس نے سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے سبز نمبر پلیٹ آویزاں کرنے والی گاڑیوں ،نیلی بتی لگانے والوں اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔گذشتہ 3روز میں غیر قانونی طور پر پر سبز نمبر پلیٹ آویزاں کرنے والی 03،نیلی بتی لگانے والی 01جبکہ سیاہ شیشے لگانے والی 11گاڑیوں کی مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنزملتان محمد سلیم نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنی گاڑیوں پر کوئی ایسی علامت آویزاں نہ کریں انہوں نے کہ ہے کہ ہمارے لیے ایک عام شہری اتنا ہی قابل احترام ہے جتنا کہ کوئی سبز نمبر پلیٹ یا نیلی بتی والا آفیسر ۔انھوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر جن لوگوں نے اپنی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ ،نیلی بتی یا سیاہ شیشے لگا رکھے ہیں ۔ایسے افرادفوری طورپر ان چیزوں کو گاڑی سے اتارد یں ورنہ سخت قانونی گرفت کیلئے تیار ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :