فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
تازہ ترین : 1

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے اور زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایف ایف سی کے منظور شدہ ڈیلرز اور کھاد فروخت کنندگان سے کھاد خریدیں اور اس کی رسید ضرورحاصل کریں تاکہ انہیں ناجائز منافع خوری سے نجات مل سکے۔ ایف ایف سی فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ سونا یوریا پرلڈ کی انتہائی قیمت فروخت 1849روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام اور سونا یوریا گرینولر کی قیمت 1860روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مذکورہ قیمتوں سے زیادہ نرخ ہرگز ادا نہ کریں اور اگر کسی جگہ پر کوئی کھاد ڈیلر زیادہ رقم طلب کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ایف ایف سی کے قریبی آفس ، محکمہ زراعت کے ای ڈی او و ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈی سی او آفس سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دی جائے ۔انہوں نے تمام ڈیلرز کو بھی خبردارکیاکہ وہ مذکورہ نرخوں سے زائد ریٹس کی وصولی سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان کی ڈیلرشپ منسوخ کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:33:32

اپنی رائے کا اظہار کریں