پانی کے بہتر نکاس والی میرازمین بھنڈی کی کاشت کیلئے موزوں ہے، زرعی ماہرین

پیر 15 جون 2015 16:32

سلانوالی ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ بھنڈ ی کو ہرقسم کی زمین میں کا شت کیاجاسکتا ہے تا ہم میرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو ا س کیلئے بہت موزوں ہے مناسب وتر آنے پر زمین کو نر م اور بھر بھرا کرنے کے بعد بھنڈ ی کا شت کریں بھنڈ ی کی فصل سا ل میں 2مرتبہ کا شت کی جاسکتی ہے بھنڈ ی کی بہار یہ فصل فروری تا ما ر چ کا شت کی جاتی ہے اور بھنڈ ی کی خزاں فصل کیلئے جو ن تا جولائی موزوں ترین موسم ہے بھنڈی مختلف طریقوں سے کا شت کی جاسکتی ہے بہتر اگاؤ کاحامل بیج فی ایکڑ ا س طرح استعمال کریں یعنی چوپا 5تا 6کلوگرام فی ایکڑ 2بیج فی سوراخ تیار زمین میں ڈیڑ ھ تا 2فٹ چوڑ ی کھیلیاں بنائی جائیں کا شت سے پہلے کھیلیوں میں پانی لگائیں اوربیج نمی سے ایک انچ اوپر اور تین تا چا رانچ کے فاصلے پر خشک مٹھی میں بوئیں بیج کی گہرائی 1انچ تا ڈیڑھ انچ رکھیں چھٹہ کے ذریعے 40کلوگرام فی ایکڑ بیج تیار زمین میں بیج چھٹہ کر کے کھیلیاں نکال لیں کیرا کے ذریعے 20تا25کلوگرام فی ایکڑ تیار زمین میں 12انچ یہ 14انچ چو ڑ ی پٹریاں بناکر پٹریوں کے دونوں جانب مار کر کے ذ ریعے 2 سینٹی میٹر گہری لیکریں لگاکر بیج کا کیراکریں جب پو د ے 4تا 5انچ قد کے ہو جائیں تو چھدرائی کے ذریعے کمز ور پود ے اس طرح نکالیں کہ پودو ں سے پودوں کا فاصلہ 3تا 4انچ ر ہ جائے ا یسا کرنے سے بھنڈ ی کے پودوں کا پھیلاؤ کم جبکہ عمود ی نشوونما زیاد ہ ہوتی ہے جو زیاد ہ پھل کا با عث بنتی ہے جڑی بوٹیوں کے موثر کنٹرو ل کیلئے بیجائی کے بعد اگا ؤ سے پہلے سپر ے کریں آپیاشی فصل کی ضرورت ہے زمین کی ساخت اور موسم کو مد نظر رکھ کر آپیاشی کریں عموما ہفتہ وار آپیاشی کرنے چاہیے گرم موسم میں چا ر تا پانچ د ن جب سرد موسم میں 8تا 10کے وقفہ سے فصل کو پانی دیں نیز پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں بھنڈ ی کی فصل کا شت کے 45تا 50دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے پھول کھل جا نے کے 4تا 6دن بعد بھنڈ ی کی چنائی کی جاسکتی ہے تا ہم بھنڈ ی کو مناسب نرم حالت اور سائز میں تو ڑتے رہنے سے زیاد ہ چنائیاں حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :