بلوچستان؛ تربت سے لیویز نے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی
تازہ ترین : 1

بلوچستان؛ تربت سے لیویز نے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بلوچستان کے علاقے تربت سے لیویز کے عملے نے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزلیویز کے عملے کواطلاع ملی کہ تربت کے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پرلیویز کے عملے نے موقع پرپہنچ کرلاش تحویل میں لے لی جسے ہسپتال پہنچادیاگیاجس کی شناخت فیصل سکنہ بلنگور کے نام سے کی گئی جودوروزسے لاپتہ تھامزیدکارروائی تربت لیویزکاعملہ کررہاہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:26:46

اپنی رائے کا اظہار کریں