پنجاب کا بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے،عابد حسین صدیقی

پیر 15 جون 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حکومت کی طرف سے لگائے گئے ان گنت ٹیکسوں کی وجہ سے ملک بھر کے عوام سڑکوں پرنکلنے کے لئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا گیا ،سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا گیا،ملک بھر میں بجٹ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں تیزی آتی نظر آ رہی ہے حکومت اپنی غفلت کی وجہ سے مشکل میں پھنسی ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا پنجاب میں آٹھوں بجٹ ہے لیکن ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا مہنگائی میں روز بروز اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت کا بجٹ لفظوں کا ہیر پھیر ہے پنجاب حکومت کا بجٹ بھی اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے۔