پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے ، ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر ..
تازہ ترین : 1

پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے ، ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں؛ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے اور ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی اے اے پی) کے چیئرمین حنیف رنچ نے کہا ہے کہ ٹی اے اے پی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہترین تشخص کو ابھارنے کیلیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں پر بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ ملک میں نوجوان افرادی قوت کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی اے اے پی کے ارکان فضائی کمپنیوں کیلیے 95فیصد آمدنی پیدا کر رہے ہیں جبکہ اس علاوہ ایسوسی ایشن کے رکن ادارے حکومتی خزانے میں بھی خاطر خواہ ٹیکسز جمع کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روز گار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:21:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں