Live Updates

تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے کامیاب امیدواروں سے ضلعی ناظمین ، نائب ناظمین ، تحصیل و ٹاؤن ناظمین کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پیر 15 جون 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے کامیاب امیدواروں سے ضلعی ناظمین نائب ناظمین تحصیل و ٹاؤن ناظمین کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ پارلیمانی بورڈ 20 جون تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کرے گا جس کے بعد جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں بننے والے پی ٹی اے کے پارلیمانی بورڈ نے ضلعی ناظمین ، نائب ناظمین تحصیل و ٹاؤن ناظمین کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔ 20 جون کے بعد پارلیمانی بورڈ درخواستوں کی جانچ پڑتال شروع کر دے گا ۔ ترجمان پی ٹی آئی ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ناظمین کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جہانگیر خان ترین ، اسد عمر ، عاطف خان ، شاہ فرمان ، اسد قیصر ، فیصل خان شامل ہیں یہ پارلیمانی بورڈ 20 جون کے بعد ناظمین کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ناموں کا اعلان کرے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات