ڈیرہ اسماعیل خان؛ابھایاپل اوربنددھپانوالہ کے قریب دومختلف حادثات میں ایک شخص ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ اسماعیل خان؛ابھایاپل اوربنددھپانوالہ کے قریب دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،پانچ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ابھایاپل اوربنددھپانوالہ کے قریب دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے‘گومل یونیورسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں ابھایاپل کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے سائیکل پرسوارمحموداحمدسکنہ یعقوب آبادبھورے والاپنجاب موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اسکادوسراساتھی رمضان ولدغلام حسین سکنہ پروآزخمی ہوگیا۔

گومل یونیورسٹی پولیس نے محموداحمدکی بیوی کی رپورٹ پرموٹرسائیکل سوارسلیمان بلوچ سکنہ پروآکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔بنددھپانوالہ کے قریب دوسرے واقعہ میں کوسٹراورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسوارمحمدحنیف ولدشاہجہان‘اسکابھائی دلاورحسین‘بلال ولدنصیراحمدسکنائے داجل اورایوب ولدمحمدنوازسکنہ مائنروالازخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے زخمی حنیف کی رپورٹ پراس واقعہ کامقدمہ نامعلوم کوسٹرڈرائیورکیخلاف درج کرلیا۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:17:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں