سندھ حکومت کایکم جولائی سے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

سندھ حکومت کایکم جولائی سے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ حکومت نے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح 19.5 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردی، سندھ حکومت نے اعلان کیا کہ یکم جولائی دوہزار پندرہ سے ٹیلی کام سیکڑ پر ٹیکس کم کردیا جائے گا۔جولائی دوہزار پندرہ سے سو روپے کا کارڈ لوڈ کرانے پر پہلے کے مقابلے0.93 پیسے زیادہ ملیں گئے جبکہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں اور وفاق میں ٹیکس کی شرح انیس عشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گی۔ٹیلی کام ٹیکس کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:13:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں