عالمی بینک پنجاب میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے 10 کروڑڈالر فراہم کریگا
پیر 15 جون 2015 16:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) عالمی بینک پنجاب میں صنعتی شعبے کی مزید تقویت کی غرض سے آئندہ پانچ سالوں کیلیے 100 ملین ڈالر فراہم کریگا جس کا بنیادی مقصد صوبے میں روزگار کی فراہمی سمیت موثر کاروبارو سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم اپریل 2016 تک جاری کر دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک و تعاون سے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے عالمی بینک مینجمنٹ کی جانب سے نئے پروگرام متعارف کرا رہا ہے جس میں اربن اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے فروغ کے منصوبے شامل ہیں جبکہ حالیہ قائم کردہ انویسٹمنٹ کلائی میٹ ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کیلیے ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک سافٹ لون کی مد میں صوبے میں صنعتی شعبے کو مزید فروغ دینے کی غرض سے پروگرام برائے نتائج پر عملدرآمد کے سلسلے میں آئندہ پانچ سالوں کیلیے 100 ملین ڈالر سافٹ لون کی مد میں فراہم کریگا۔(جاری ہے)
مذکورہ رقم اپریل 2016 تک جاری کر دی جائیگی۔اس سلسلے میں ورلڈ بینک کی جانب سے”پروگرام برائے نتائج“ انڈسٹریل گروتھ کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا۔اس سلسلے میں ورلڈ بینک مشن اپنے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 جون تک پنجاب کے مختلف اداروں و انڈسٹریل اسٹیٹس کا دورہ اوررپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کریگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.