پیف پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہوگا
تازہ ترین : 1

پیف پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کا اہم اجلاس آج بروز منگل ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا ۔ چیئرمین پیف قمر الاسلا م راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں بہاولنگر ، بہاولپور ، خانیوال ، لیہ ، لودھراں ، ملتان ، راجن پور اور وہاڑی کے سکول پارٹنرز شریک ہونگے ۔ اجلاس میں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے توسط سے مفت تعلیم کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 16:06:12

اپنی رائے کا اظہار کریں