بھارتی جارحیت کا مقابلہ جذبہ ایمانی ہی سے ممکن ہے‘ قوم انڈین ثقافت اور چینلز کا مکمل بائیکاٹ کرے
شہادت کی تمنا کرنیوالی قوم ہیں مودی سرکار کی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں‘برمی مسلمانوں کی مدد امہ پر فرض عین ہے سعودی عرب اور پاکستان یکجان دو قالب ہیں‘ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے؛پروفیسر عبدالستار حامد‘ میاں محمود عباس کی سعودی عرب روانگی سے قبل کارکنان ومیڈیا سے گفتگو
پیر 15 جون 2015 16:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارتی جارحیت کا مقابلہ جذبہ ایمانی ہی سے ممکن ہے۔ قوم انڈین ثقافت اور چینلز کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ شہادت کی تمنا کرنے والی قوم ہیں بھارتی سرکار کی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ میاں محمود عباس‘ ناظم اعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب روانگی سے قبل کارکنان ومیڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور پاک چائنہ معاہدوں نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ پاک چائنہ معاہدوں کی مخالفت اور اس کو ناکام بنانے کی سازشوں میں بھارت کو امریکہ اور اسرائیل کی آشیرباد حاصل ہے۔ یہود وہنود کو خطے کی ترقی واستحکام اور امن گوارہ نہیں پاک چائنہ دوستی دشمن کے مذموم عزائم کی تکمیل میں رکاوٹ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں مست انڈیا کا خطے میں ”نمبرداری“ کا خواب کبھی بھی شرمندہٴ تعبیر نہیں ہو گا۔
پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے۔ قوم بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد‘ تیار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دریں اثنا انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں‘ انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کی مدد امہ پر فرض عین ہے۔ ان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.