حکومت کا رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی روز مرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
پیر 15 جون 2015 15:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی روز مرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سبسڈی کو رمضان ریلیف پیکج 2015ء ‘ کا نام دیا ہے جس پر پہلی رمضان المبارک یا 17 اور 18 جون سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ رمضان ریلیف پیکج 2015ء چاند رات تک جاری رہے گا۔حکام کے مطابق پیکج پرعمل درآمد کیلئے تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جو ملک بھر کے تمام چھ ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی 18 اشیاء پرسبسڈی کی صورت میں دی جائیگی۔(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر فی کلو پانچ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان ریلیف پیکچ کے تحت گھی، تیل پر فی کلو آٹھ روپے، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، سفید چنا، بیسن اور کھجور پر دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔اسی طرح باستمی چاول، سہلا چاول اور ٹوٹا چاول پر فی کلو پانچ روپے سبسڈی جبکہ بلیک چائے پر فی کلو پچاس روپے اور مشروبات کے 1500 ملی لیٹر پر دس روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔پیکچ کے تحت فی لیٹر دودھ پر دس روپے اور مصالحہ جات پر دس فیصد سبسڈی دی جائیگی۔حکام کے مطابق رمضان ریلیف پیکچ کے تحت سیل کا ہدف بیس ارب روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم مجموعی سیل 15 سے 18 ارب روپے ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.