پاکستان کی جرمن سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکش

پیر 15 جون 2015 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے تجارتی سیکٹروں میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کریں گے۔پاکستان کے دورے پرآئے جرمن سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ،لیدر، کھیلوں کے سامان، توانائی، انفراسٹرکچراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ جدید ٹیکنالوجی اور بڑی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

جرمن سرمایہ کاران سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں پہل کریں ،پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مثال سب کیلئے قابل تقلید ہے جوسالوں سے ملک میں منافع بخش کاروبار کررہی ہیں۔وفاقی وزیر نے جی ایس پی پلس کے حصول میں پاکستان کیلئے جرمنی کی یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن میں تائید کو سراہا اور کہا کہ جی ایس پی پلس کے متوقع تنائج ظاہرہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان تجارتی مراعات کے حصول کے بعد پاکستان سے یورپی یونین کو برآمدات میں قریباًبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پاکستان جرمنی کے شہر ہنوور میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔اس موقع پرپاکستان میں متعین جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی موجود تھے اورجرمن وزارت خارجہ کے نمائندے بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :