آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 55کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا قرض دے گا

پیر 15 جون 2015 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آئی ایم ایف بورڈ 26 جون کو پاکستان کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں پاکستان کو 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :